ہم کو کشمیر سے پیار ہے‘‘پنجاب حکومت کایوم یکجہتی کشمیر پر ملی نغمہ جاری’’

 

لاہور :پنجاب حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ “ہم کو کشمیر سے پیار ہے “جاری کر دیا ۔

اس دلکش ملی نغمے کے گلوکاروں میں مایہ ناز سنگر نتاشا بیگ جن کا تعلق گلگت بلتستان سے ہےشامل ہیں۔ ان کے ساتھ کوئٹہ کے 2 مایہ ناز گلوکار بلوچستان ایکسلنس ایوارڈ کے حامل غلام علی خان اور شاہ زیب علی شامل ہیں

ملی نغمے میں سندھ سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور انسٹرومنٹلسٹ اظہار علی ابرو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایس پی آر کا گلوکار احمد جہانزیب کی آوازمیں نیا نغمہ کشمیر ریلیز

اس گیت کو شاہکار بنانے میں کوئٹہ کے باکمال رباب نواز نوازش ناصری اور پشاور کے میڈلین پلیئر علی عمران نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

نغمے کے بول احمد نواز نے لکھے ہیں، جن کا تعلق چکوال پنجاب سے ہے، انہوں نے ہی اس کی دھن بنائی۔

یوں یہ منفرد گیت پورے پاکستان کے آرٹسٹس کا کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے اجتماعی اظہار یکجہتی ہے جو پوری قوم کے جذبات کا آئینہ دار ہے۔

 

Scroll to Top