بلے باز

بلے باز نے 12 گیندوں پر 11 چھکے لگا کر شائقین کے ہوش اُڑا دئیے

بھارت (کشمیر ڈیجیٹل)ٹی 20 کرکٹ میں ایک بلے باز نے 12 گیندوں پر 11 چھکے اور ایک اوور میں 40 رنز بنا کر شائقین کے ہوش اُڑا دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے کیرالہ کرکٹ لیگ کےحالیہ میچ میں کالی کٹ گلوبسٹرس کے بائیں ہاتھ کے جارحانہ بلے باز سلمان نظار نے آخری اوور میں ناقابل یقین کارنامہ دے کر مداحوں کو حیران کر دیا ۔ انہوں نے اس اوور میں صرف 12بالوں پر 11 چھکے لگائے یہ میچ کیرالہ کرکٹ لیگ میں اڈانی ترویندرم رائلز کے خلاف کھیلا گیا ۔

19 ویں اوور میں سلمان نظار نے باسل تھمپی کی گیندوں پر لگاتار 5چھکے مارے اور آخری گیند پر ایک رن لے کر اسٹرائیک اپنے پاس ر کھا ۔ میچ کے آخری اور ڈرامائی اوور میں بولر ابھیجیت پراوین نے گیند کرائی جس پر سلمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس اوور میں بولر نے ایک وائیڈ اور ایک نو بال بھی پھینکی، جس پر اضافی رنز بھی ملے ۔ نو بال پر سلمان نے 2 رنز بنا کر اس اوور میں مجموعی طور پر 40 رنز بنا ڈالے ۔

یہ حیرت انگیز کارکردگی نہ صرف ریکارڈ بک میں درج ہو گئی بلکہ ٹی 20 کرکٹ کے شائقین کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی ۔ سلمان نظار نے اس میچ میں صرف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 86 رنز کی دلکش اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کالی کٹ گلوبسٹرز کا اسکور 6 وکٹوں پر 186 تک پہنچایا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تین ملکی سیریز :پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دی

ہدف کے تعاقب میں اڈانی تریویندرم رائلز کی ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں کالی کٹ کو 13 رنز سے کامیابی ملی۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھارت بھر میں سلمان نظار سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا ۔ صارفین نے نوجوان بیٹر کی کارکردگی کو سرا ہا اور لکھا کہ یہ آدمی کھیل نہیں رہا تھا، بلکہ وہ صرف کھیلواڑ کر رہا تھا ۔

Scroll to Top