(کشمیر ڈیجیٹل)تین ملکی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 20 ویں اوور کی آخری گیند پر 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب نے 69 اور حسن نواز نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 25 رنز بنا سکے۔ یو اے ای کے صغیر خان اور جنید صدیقی نے تین، تین جبکہ حیدر علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز تک محدود رہی۔ آصف خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے، کپتان محمد وسیم نے 33 اور پراشار نے 15 رنز کا اضافہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 اور محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم نے آج کے میچ میں حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیتے ہوئے ان کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو شامل کیا تھا۔