لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) ویسٹ انڈیز کے نامور آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار سنگ میل عبور کر لیا ۔
کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے ایک میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے کیریئر کے 14 ہزار رنز مکمل کر لیے ۔
اس طرح پولارڈ ، کرس گیل کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 300 سے زائد وکٹیں بھی حاصل کی ہیں ۔
ان کا یہ کارنامہ انہیں ایک حقیقی آل راؤنڈر کے طور پر دنیا بھر میں منفرد بناتا ہے ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی اور ایک شاندار چھکا جڑ کر نہ صرف ٹیم کو سہارا دیا بلکہ ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر میں خوشیوں کا بسیرا
اس چھکے کے ساتھ ہی پولارڈ سی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ اس سے قبل یہ اعزاز ایون لوئس کے پاس تھا جنہوں نے 203 چھکے لگائے تھے ۔




