شاداب خان

قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر میں خوشیوں کا بسیرا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پہلی بیٹی کے والد بن گئے، انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔ قومی کرکٹرنے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ۔

انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ،الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے ۔ اس رحمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں ۔

براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ ہم اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ شاداب خان کی اس پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تین ملکی سیریز، پاکستان اور یواے ای کی ٹیمیں 9سال بعد آج مدمقابل ہونگی

یاد رہے کہ شاداب خان نے جنوری 2023 میں قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور مایہ ناز پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح کیا تھا۔ اب شادی کے ڈیڑھ سال بعد ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش پر شائقین کرکٹ بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Scroll to Top