غیر قانونی پٹرول پمپس کا گھیرا تنگ، پٹرولیم ترمیمی بل منظور

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

ترمیمی ایکٹ سمگلنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف اقدامات مضبوط کرتا ہے۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرزاور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے،خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں۔

یہ قانون پٹرولیم شعبے کی ریگولیشن کو جدید بنانے اور شفافیت بڑھانے میں مدد گار ہوگا،قانون سے سمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سرکاری اقدامات مزید موثر ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپےہو گیا

Scroll to Top