مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سیکرٹری محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر کی کاوشوں سے ڈالڈا فاونڈیشن کے سکالر شپ پروگرام میں آزاد کشمیر کو بھی شامل کر لیا گیا۔
محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر اور ڈالڈا فاونڈیشن پاکستان نے آزاد کشمیر میں باہمی اشتراک سے فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے ان بچوں کے لیے سکالر شپ پروگرام شروع کیا ہے
1. ایسے بچے جو فرسٹ ائیر میں پری میڈیکل میں داخل ہوں اور میٹرک میں ان کے 80 فیصد تک حاصل کردہ نمبرات ہوں اور وہ کسی سرکاری کالج میں زیر تعلیم ہوں۔
2. ایسے سٹوڈنٹس میل/فی میل کو پری انجینئرنگ یا دیگر کسی گروپ میں زیر تعلیم اور میٹرک میں ان کے 70 فیصد تک نمبرات ہوں اور وہ کسی سرکاری کالج میں زیر تعلیم ہوں
وہ اس سکالر شپ کے اہل ہوں بے۔
مزید تفصیلات کے لیے فاونڈیشن نے بروشر جاری کر دیا ہے جو پوسٹ میں منسلکہ ہے۔
مزید معلومات کے لیے محکمہ سپورٹ یوتھ اینڈ کلچر کے آفسز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:پانچ سے زائد سمز کے استعمال پر موبائل بلاک ،پی ٹی اے کا نوٹیفکیشن وائرل