امریکا کے ساحل پر نارنجی رنگ کی نایاب شارک کی دریافت

(کشمیر ڈیجیٹل)امریکا کے ساحل پر نارنجی رنگ کی ایک نایاب شارک مچھلی دریافت ہوئی ہے جس نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ نایاب شارک وسطی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا کے ساحل، تورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب دیکھی گئی۔ ماہی گیر گارون واٹسن مچھلی کے شکار پر نکلا تھا کہ اچانک اس کی کشتی کے قریب ایک غیر معمولی شارک نمودار ہوئی۔

ماہی گیر کے مطابق شارک کی لمبائی 6 فٹ 6 انچ تھی، جس کے جسم کی نارنجی رنگت اور سفید آنکھوں نے اسے خوفناک اور منفرد بنا دیا۔ وہ منظر دیکھ کر ماہی گیر ششدر رہ گیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس شارک کے نارنجی رنگ کی وجہ ایک حالت “زینتھ ازم” (Xanthochromism) ہے، جو اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب مخلوق میں گہرے روغن کی کمی ہو جائے، جس سے پیلا یا نارنجی رنگ غالب آ جاتا ہے۔ مزید برآں، اس شارک کی سفید آنکھیں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ اس میں البینیزم بھی موجود ہو سکتا ہے، یعنی وہ حالت جس میں میلانین کی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے اور مخلوق کے جلد، بالوں اور آنکھوں کا رنگ سفید دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں کلاوڈ برسٹ، 3 افرادجاں بحق، 5 لاپتہ

اس نایاب دریافت کی تصاویر سمندری حیاتیات کے ایک معروف جریدے میں بھی شائع کی گئی ہیں، جہاں ماہرین نے اسے ایک غیر معمولی اور تحقیقی اعتبار سے اہم مشاہدہ قرار دیا ہے۔

Scroll to Top