ملک بھر کے صارفین کیلئے بڑا ریلیف، بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) ملک بھر کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی مزیدسستی ہونے کا امکان ۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 69 پیسے سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لے کر نوٹیفکیشن کی صورت میں فیصلہ جاری کرے گا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

ذرائع کا بتانا مزید بتانا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے اطلاق سےستمبر کے بلوں پر 23 ارب روپے تک ریلیف ملے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید900 روپے مہنگا ہوگیا

Scroll to Top