کھوئی رٹہ (کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے کھوئی رٹہ شہر میں کارروائی کرتے ہوئے گوشت کی 2 دکانیں سیل کر دیں۔ متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے گئے
فوڈ اتھارٹی نے 4 من ناقص اور مضرِ صحت گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے واضح ہدایت دی گئی کہ چکن صرف گاہک کے سامنے ذبح کر کے فروخت کیا جائے گا۔۔
فریز کیا ہوا مرغی کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس کارروائی میں ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر منور چوہان، فوڈ اینالسٹ محمد جلیل، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کامران اسحاق، اسد جاوید اور بشارت نے حصہ لیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کو معیاری اور صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کے صارفین کیلئے بڑا ریلیف، بجلی سستی ہونے کا امکان




