پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔ اس اعلان کے مطابق 65 ویمنز کرکٹرز کو کنٹریکٹ سے نوازا گیا ہے، جن میں 20 کھلاڑی گولڈ اور 45 کھلاڑی سلور کیٹیگری میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنٹریکٹ پانے والی کھلاڑیوں میں چھ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ 23 انڈر 19 اور ایمرجنگ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ان کنٹریکٹس کی مدت جولائی 2025 سے جون 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کے اراکین اسد شفیق اور بتول فاطمہ نے مکمل کیا۔ کمیٹی نے کارکردگی، صلاحیت اور پوٹینشل کی بنیاد پر خواتین کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں شدید بارش، 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں افراد ہلاک

پی سی بی کے مطابق مزید باصلاحیت کھلاڑی مستقبل میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے ڈومیسٹک کنٹریکٹ حاصل کرنے کا موقع پا سکیں گی۔

Scroll to Top