(کشمیر ڈیجیٹل)فولڈ ایبل اسمارٹ فونز اب کسی سائنس فکشن کا تصور نہیں رہے بلکہ یہ حقیقت بن چکے ہیں اور ہر نئے ماڈل کے ساتھ مزید باریک، اسمارٹ اور طاقتور ہو رہے ہیں۔ اسی دوڑ میں گوگل نے اپنا Pixel 10 Pro Fold متعارف کرایا ہے، جو براہِ راست سام سنگ کے Galaxy Z Fold 7 کا مقابلہ کرتا ہے۔ دونوں ہی فونز اینڈرائیڈ 16 پر چلتے ہیں اور صارفین کو جدت کے ساتھ کئی اہم فیچرز پیش کرتے ہیں، تاہم ڈیزائن، کیمرا، بیٹری اور پائیداری میں نمایاں فرق موجود ہے۔
قیمت اور اسٹوریج:
گوگل کے نئے فولڈ ایبل کی قیمت 1799 ڈالر سے شروع ہوتی ہے، جس میں 16 جی بی ریم اور 256 جی بی، 512 جی بی اور 1 ٹی بی اسٹوریج آپشنز شامل ہیں۔ اس کے مقابلے میں سام سنگ کا فولڈ 7 دو ہزار ڈالر سے شروع ہوتا ہے، جس میں 256 اور 512 جی بی ورژن پر 12 جی بی ریم جبکہ 1 ٹی بی ورژن پر 16 جی بی ریم فراہم کی گئی ہے۔ گوگل کا فون 9 اکتوبر کو مارکیٹ میں آئے گا جبکہ سام سنگ کا ڈیوائس پہلے ہی فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
ڈسپلے اور ڈیزائن:
سام سنگ نے کور اسکرین میں سبقت لی ہے جہاں 6.5 انچ ایمولیڈ ڈسپلے (2520×1080) دیا گیا ہے، جبکہ گوگل کے ڈیوائس میں 6.4 انچ او ایل ای ڈی اسکرین (2364×1080) شامل ہے۔ دونوں اندرونی طور پر 8 انچ ایل ٹی پی او پینل پیش کرتے ہیں جو 1 سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ تک ایڈجسٹ ہوتے ہیں۔ چمک کے معاملے میں گوگل آگے ہے، جو 3000 نٹس تک جاتی ہے، جبکہ سام سنگ 2600 نٹس تک محدود ہے۔
وزن اور تعمیر:
سام سنگ کا فولڈ 7 زیادہ پتلا اور ہلکا ہے، اوپن ہونے پر صرف 4.2 ملی میٹر، بند ہونے پر 8.9 ملی میٹر موٹا اور وزن 215 گرام ہے۔ اس کے برعکس گوگل کا فون زیادہ بھاری ہے، اوپن ہونے پر 5.2 ملی میٹر، بند ہونے پر 10.8 ملی میٹر اور وزن 258 گرام۔
پائیداری میں فرق نمایاں ہے:
گوگل کا Pixel 10 Pro Fold مکمل IP68 سرٹیفائیڈ ہے، یعنی مٹی سے محفوظ اور 1.5 میٹر تک پانی میں 30 منٹ برداشت کر سکتا ہے۔ سام سنگ صرف IP48 ریٹنگ رکھتا ہے، جو ہلکی مٹی اور چھینٹوں تک محدود ہے۔
کیمرا:
کیمرا ہارڈویئر میں سام سنگ نے زیادہ طاقتور سیٹ اپ فراہم کیا ہے:
Galaxy Z Fold 7: 200MP مین، 12MP الٹرا وائیڈ، 10MP ٹیلی فوٹو۔
Pixel 10 Pro Fold: 48MP مین، 10.5MP الٹرا وائیڈ، 10.8MP ٹیلی فوٹو۔
دونوں میں ڈوئل 10MP سیلفی کیمرا موجود ہے۔ ویڈیو ریکارڈنگ میں سام سنگ 8K پر 30fps اور 4K پر 60fps کی سہولت دیتا ہے، جبکہ گوگل صرف 4K 60fps تک محدود ہے۔
بیٹری اور چارجنگ:
گوگل نے 5015mAh کی بڑی بیٹری دی ہے جو Qi2 وائرلیس چارجنگ اور میگنیٹک PixelSnap ایکسیسریز (میک سیف کمپٹیبل) کو سپورٹ کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ 30 گھنٹے سے زائد چلتی ہے اور 30 منٹ میں 50 فیصد چارج ہو جاتی ہے۔ سام سنگ نے 4400mAh بیٹری دی ہے، جو ایک دن سے کچھ زیادہ چلتی ہے اور 30 منٹ میں 42 فیصد چارج ہوتی ہے۔ تاہم اس میں میگنیٹک ایکسیسریز کی سپورٹ نہیں۔
اہم نکتہ:
اگر آپ پائیداری، زیادہ بیٹری اور روشن ڈسپلے چاہتے ہیں تو گوگل Pixel 10 Pro Fold بہتر انتخاب ہے۔ لیکن اگر آپ ہلکے اور سلم ڈیزائن کے ساتھ بہترین 200MP کیمرا اور 8K ویڈیو ریکارڈنگ کو ترجیح دیتے ہیں تو سام سنگ Galaxy Z Fold 7 بہترین آپشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو 200فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی