اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا چوہدری عبدالرحمن آرائیں کو خصوصی کمیٹی برائے سیاسی امور ازاد جموں کشمیر کا ممبر منتخب کر نے پر ہم وزیر اعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ انھوں نے ایک بہترین سیاسی کارکن کو کمیٹی کا رکن منتخب کیا۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری عبدالرحمن آرائیں کو سیاسی رابطہ کمیٹی برائے آزاد جموں و کشمیرکاممبر نامزد کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مسلم لیگ ن یوکے چوہدری عبدالرحمن آرائیں کو فوری طور پر سیاسی امور کمیٹی میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔
چوہدری عبدالرحمن آرائیں آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور مسلم لیگ ن یوکے آزاد کشمیر کے صدر بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی آٹھ رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی
اس سے قبل 16 جولائی کو وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے آئندہ انتخابات سے متعلق امور کی نگرانی کے لیے آٹھ رکنی سیاسی رابطہ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی تھی۔
کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرشامل ہیں۔
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس، جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق، نجیب نقی اور افتخار گیلانی بھی شامل ہیں۔
کمیٹی کو الیکشن مہم کی حکمت عملیوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انتخابات سے قبل پارٹی صفوں میں اتحاد کو یقینی بنانے کا کام سونپاگیا ہے۔
یہ یاد رہے کہ عبدالرحمان آرائیں کا شمار ن لیگ کےاہم رہنمائوں میں ہوتا ہے ،ان کا تعلق بھمبرآزادکشمیر سے ہے اور بھمبر میں دانش سکول کا قیام انہی کے مطالبہ پر وزیراعظم نے کیا ہے۔