راولاکوٹ:پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ(پی ڈی اے)کے 43 ملازمین کوگولڈن ہینڈ شیک کے تحت ملازمتوں سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاجبکہ پلازہ بھی محکمہ فزیکل پلاننگ نے لے لیا۔
صدر ریاست کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین 35فیصد کمیونیشن حاصل کرنے کے حقدار ہونگے، سینئر کلرک محمد طارق کا معاملہ عدالت میںہونے پر یکسو نہیں ہوا۔
ملازمین کو ایک سال کی لیو انکیشمنٹ بھی ملی گی اور 5بنیادی تنخواہیں بھی دی جائیں گی،ریٹائرڈ یا فوت شدہ ملازمین بھی پنشن قواعد کے تحت 35 کمیونیشن حاصل کرنے کے حقدار ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی اے ملازمین تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف سراپا احتجاج،دھرنا دیدیا
جملہ ملازمین کو کیڈمیشن ، لیوان کیشمنٹ و دیگر ادائیگیوں سے قبل تمام بینک ہار سے لین دین ( ایڈوانس سیلری لون ) و عدالتی مقدمات ( اگر کوئی ہو ) واپس لیکر تصدیق (NOC) پیش کر ناہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ادارہ کو چلانے کیلئے ضروری سٹاف کی تعداد 19کردی ہے جن میں 13مستقل ملازمین ہونگے جبکہ 6دیگر محکموںسےاضافی چارج کے طور پر لئے جائیں گے۔
پرل ڈ و یلپمنٹ اتھارٹی راولا کوٹ حکومت کی طرف سے ملنے والی سالانہ گرانٹ ان ائیڈ اور ادارہ کی سلف فنانس آمدن سے باقی ملازمین کی تنخواہوں و دیگر اخراجات کے علاوہ تعمیراتی منصوبہ جات پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فارغ ہونیوالے ملازمین کو اخراجات محکمہ فزیکل پلاننگ وہائوسن اپنے میزانیہ میںحکومت سے انسانی رقم لے کر ادا ئیگی کریگا ۔
محکمہ فزیکل پلاننگ وہائوسنگ اس کے بدلے PDA کا بینک روڈ راولا کوٹ ہم قابل TEVTA پر واقع کر شل پلازہ (پانچ کنال ) مالیتی 320,000 ملین روپے محکمہ فزیکل پلانگ و ہاؤسنگ اپنی جمعیت پر لے گا ،نیز اس ضمن میں Assets اور Liabilities ہر دو رحکومت کی جانب سے تصور ہوگا۔