محکمہ جنگلات حویلی کی ملی بھگت، ٹمبرمافیا نے ڈھوک بولی والا میں جنگل کا صفایا کردیا

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل ) آزادکشمیر کے دور دراز کے علاقے اور حویلی کے سیاحتی مقام کھٹناڑ اور ڈھوک بولی والا کے جنگل کا صفایا ۔ ٹمبر مافیا نے تباہی مچادی،

ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات حویلی کی ملی بھگت سے ڈھوک بولی والا کاجنگل اُجڑنے لگا۔ ڈھوک بولی والا میں واقع جنگل کے قیمتی درخت جس میں بیاڑ تونگ ودیگر قیمتی درخت شامل ہیں غیر قانونی کٹائی بڑی بے رحمی سے جاری ہے ۔

محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا کے سرغنہ نے پورے جنگل کی تباہی مچارکھی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹمبر مافیا کے سرغنہ کو ڈھوک کی عورتوں اور مردوں نے روکنے کی کوشش کی مگر گالم گلوچ، اور دھمکیوں پراتر آیا ۔

ٹمبر مافیا کا سرغنہ خواتین کو گلوچ اور گھاس کاٹنے سے روکتا ہے اورساتھ گالم گلوچ کرتا ہے کیونکہ اس کو ڈر ہے کہ کوئی اسکی کاٹی ہوئی لکڑی نہ دیکھ لے ۔ عوامی حلقوں کا ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل

مزید یہ بھی پڑھیں:20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت میں 217 روپے اضافہ، 1800روپے تک ریکارڈ

Scroll to Top