سابق سرکاری آفیسر سید اعجاز بخاری خضری نے قلیل عرصے میں قرآن مجید کا قلمی نسخہ تیار کرلیا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ، رپورٹ)آزاد کشمیر کا اعزاز۔ سابق محکمہ ذکواۃ وعشر کے سابق افسر اعجاز بخاری خضری القرآن پاک ہاتھ لکھنے کی سعادت حاصل کرنیوالے جنہوں نے قلیل مدت تین میں قرآن کریم کا قلمی نسخہ تیار کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ زکواۃ و عشر کے ریٹائرڈ ہونہار آفیسر سید اعجاز حسین بخاری نے تین ماہ کے قلیل عرصہ میں اپنے ہاتھ سے قرآن کریم کا قلمی نسخہ تیار کر لیا۔یہ قلمی نسخہ عربی رسم الخط کا عمدہ نمونہ، 170گرام کے سفید کاغذ، اعلیٰ قسم کی سیاہی اور تین رنگوں کےحاشیہ اور لائینوں سے مزین ہے۔

سورتوں کی فہرست میں سورتوں کے نام ان کے معانی، آیات، رکوع، سورت کی نزولی ترتیب، زمانہ نزول، اور پارہ شمارگی جیسی تفصیلات موجود ہیں۔افیسر موصوف نے بتایا کہ وہ شب بھر میں ربع پارہ مکمل کر لیا کرتے تھے ۔

سید اعجاز بخاری خضری جو ضلع حویلی کے پسماندہ گائوں جبی سیداں سے تعلق رکھتے ہیں نے9اپریل2025ء کو قرآن کریم لکھنا شروع کیا تھااور16جولائی2025ءکو مکمل کر لیا۔

چیف ایڈ منسٹریٹر زکواۃ و عشر جناب چوہدری محمد رزاق نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےافیسر مذکورہ کو مبلغ10000روپے نقد انعام سے نوازا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گولڈن ویزا اسکیم ، مملکت عمان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

Scroll to Top