مقبوضہ جموں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے لوگو والا ایک غبارہ نظر آنے پر بھارتی حکام میں کھلبلی مچ گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہر جموں میں اس وقت غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوئی جب فضا میں پی آئی اے کے نشان سے مزین غبارہ دکھائی دیا۔
واقعے کے بعد بھارتی انتظامیہ نے فوری طور پر الرٹ جاری کردیااور تحقیقات شروع کردیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے جموں کے علاقے سانبہ میں ایسا ہی غبارہ دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے دریائے برہما پتر پر میگاڈیم کی تعمیر شروع کر دی، بھارت میں کھلبلی
ان لگاتار واقعات کے بعد مقامی لوگ بھارتی فورسز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ تبصرے کررہے ہیں کہ جدید اسلحے سے لیس فوج اگر ایک غبارے سے خوفزدہ ہو جائے تو یہ اس کی کمزوری کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ چند برس قبل بھارتی حکام نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے 2 کبوتر مختلف اوقات میں پکڑ لیے تھے، اور دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان ان کبوتروں کے ذریعے جاسوسی کررہا ہے۔