بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کا ایشیا کپ 2025کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ڈھاکا (کشمیر ڈیجیٹل) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نیدرلینڈز کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز اور آئندہ ایشیا کپ 2025 کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جو اس وقت بنگلہ دیشی کرکٹ کے تجربہ کار اور اہم کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں ۔

نیدرلینڈز کے خلاف ہوم سیریزبنگلہ دیشی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی جو 30 اگست سے 3 ستمبر تک ڈھاکا اور چٹگانگ کے میدانوں میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھائے گی:محسن نقوی

اس سیریز کو ایشیا کپ سے قبل تیاریوں کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑی اپنی فارم اور فٹنس کو بہتر بنا سکیں ۔

ایشیا کپ 2025تفصیلات، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اس سال 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا ۔ اس ایونٹ میں بنگلہ دیش کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے جہاں وہ تین لیگ میچز کھیلے گا ۔

پہلا میچ 11 ستمبر بمقابلہ ہانگ کانگ ،دوسرا میچ، 13 ستمبر بمقابلہ سری لنکا،تیسرا میچ 16 ستمبر بمقابلہ افغانستان ،ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم انتظامیہ نے نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا متوازن کمبی نیشن تیار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:حویلی، پہلا فیض احمد فیضی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ شروع، کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت

اسکواڈ کی تفصیل بنگلہ دیش کے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں ، لٹن داس (کپتان)تنزید حسن ، پرویز حسین ، سیف حسن ، توحید ہری دوئے، جاکر علی ، شميم حسین ، قاضی نورالحسن ، مہدی حسن ، ریشاد حسین ، ناصم احمد ، مستفیض الرحمان ، تنزیم حسن ، تسکین احمد ، شرفل اسلام اور سیف الدین شامل ہیں ۔

Scroll to Top