اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل) شدید بارش کے پیش نظر مارگلہ ہلز کے تمام اہم ہائیکنگ ٹریلز بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر 24 اگست 2025 کو ٹریل 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل بند رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں میں شدید بارش کی وارننگ دی ہے، ہائیکرز اور وزیٹرز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کل کسی بھی ٹریل پر جانے سے گریز کریں کیونکہ اسلام آباد میں 24 اگست کو تمام مرکزی ہائیکنگ ٹریلز عام عوام کے لیے بند رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش،ندی نالوں میں طغیانی ، ایک بار پھر الرٹ جاری