اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں 10 ملین نئے موبائل سبسکرائبرز شامل ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر موبائل صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ چکی ہے، موبائل سبسکرائبرز میں اضافہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید تین نئی سب میرین کیبلز بھی لگائی جارہی ہیں، جس سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی مزید بہتر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دو برسوں میں ڈیٹا کے استعمال میں 24 سے 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تقریباً 8 ملین خواتین نے پہلی مرتبہ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا ہے، جو حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا