وادی لیپہ( رپورٹ عبد الصبور اعوان) عوام کو جب کبھی بھی کوئی بھی مشکل پیش آئی پاک فوج نے صف اول رہتے ہوئے ہر ممکن کردار ادا کیا ہے۔
جمعہ ہفتہ کی درمیابی رات وادی لیپہ سے مظفرآباد آتے ہوئے رات 12:30 پر سیاحوں کی گاڑی شیڑ گلی روڈ 13 نمبر خراب ہو گئی، سنسان جنگل میں گاڑی خراب ہونے پر سیاح شدید پریشان ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت،گھاس کھا کر 15 دن زندہ رہنے والا سیاح زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا
گاڑی میں 4سیاح سوار تھے، کمانڈر لیپہ گارڈز کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے ،پاک فوج کے جوانوں نے سیاحوں کو ریسکیو کرتے ہوئے شیڑ گلی کیمپ لایا۔
سیاحوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنسان جنگل میں گاڑی ہونے پر ہم بہت خوفزدہ ہو گئے تھے ، پاک فوج کمانڈر لیپہ گارڈز کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں ریسکیو کیا