اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) نیشنل ایڈوانسڈ ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے عوام کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ نادرا اپنی خدمات اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس اپ گریڈیشن کی وجہ سے جمعہ 22 اگست کی شب 11 بجے سے 12 بجے کے دوران نادرا کی بعض خدمات معمولی طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔
نادرا اس سلسلے میں شہریوں کو ہونے والی ممکنہ پریشانی پر معذرت خواہ ہے۔
واضح رہے کہ نادرا پاکستانی عوام کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سمیت پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں مزید طوفانی بارشیں، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری