مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خبر، بجلی 1روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آ باد(کشمیر ڈیجیٹل)مہنگائی سے تنگ پاکستانی عوام کیلئے بڑی ریلیف کی خبر سامنے آگئی جس میں حکومت کی جانب سے بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرادی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی کے لیے دی گئی ہے جس پر نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گا۔

اگر نیپرا یہ درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں کمی کی صورت میں ریلیف مل سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:

Scroll to Top