دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹ مجموعی طور پر 3 ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔
ٹکٹوں کی قیمتیں 500 درہم ،تقریباً 38,000 پاکستانی روپےسے لے کر 12,500 درہم جو تقریباً 950,000 پاکستانی روپےتک تھیں۔ دبئی اسٹیڈیم میں 25,000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہےاور تمام ٹکٹ ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہو گئے۔
دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاک-بھارت میچ کے ٹکٹوں کی یہ ریکارڈ فروخت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹرول لائن کے قریب انسانی زنجیرکے زریعے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار
چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچوں کے ٹکٹ بھی تیزی سے فروخت ہوئے اور دبئی میں ہونے والے تمام میچوں کے ٹکٹوں کی مجموعی فروخت 88.55 ملین درہم تک پہنچ گئی۔
شائقین کی جانب سے ٹکٹوں کی غیر معمولی طلب نے اس میچ کی اہمیت اور دونوں ممالک میں کرکٹ کے جنون کو ظاہر کیا ہے۔