محکمہ خوراک کی غفلت، یوکرین سے منگوائی گئی ناقص گندم کی ترسیل ،شہری بیماریوں میں مبتلا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاسکو کی یوکرائن سے منگوائی گئی 6 سالہ پرانی گندم آذاد کشمیر بھر کی فلور ملوں کو سپلائی کا سلسلہ رک نہ سکا۔

آذادکشمیر کے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ،آذادکشمیر کی تمام فلور ملز کو ایکسپائر گندم کی بوریاں بھیجی جانے لگیں۔

مظفر آباد۔وادی نیلم ،پلندری ، باغ۔میرہور ، اور تمام ڈسٹرکٹ و تحصیلوں میں فلور ملز کو ایکسپائر اور غیر معیاری گندم کی وجہ سے لوگ سیاہ رنگ کا ناقص آٹا کھانے سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔

وفاقی حکومت آٹے کی مد پر سالانہ 71ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے محکمہ پاسکو دونوں ہاتھوں سے سبسڈی پر ہاتھ صاف کر رہا ہے۔۔

آذادکشمیر کی کمزور اور نااہل حکومت کی ملی بھگت سے یوکرین کے 6سالہ پرانے سٹاک کو دھڑلے سے یوکرین کی ناقص گندم سے غیر معیاری اور ناقص آٹا تیار ہورہا ہے جس سے بڑے پیمانے پر لوگ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ۔

باخبر زرائع کے مطابق آذادکشمیر کے تمام اضلاع اور آذاد کشمیر کی تمام تحصیلوں میں ناقص آٹے کے خلاف عوام سراپا شدید احتجاج بن گئے ۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے آذادکشمیر میں آٹے پر اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے لیکن وزیر اعظم اذادکشمیر انوار الحق کی نا اہلی اور ملی بھگت کی وجہ سے آزادکشمیر کی فلور ملز کو ناقص اور 6سالہ پرانی گندم دی جارہی ہے۔
وفاق کی طرف سے آزاد کشمیر کے عوام کو سبسڈی کا یہ مطلب تو نہی کہ آذادکشمیر کے لوگوں کو ناقص آٹا دیا جائے ۔۔

سیاسی وسماجی حلقوں ،سول سوسائٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،وزیر اعظم آزادکشمیر،سیکرٹری خوراک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

سول سوسائٹی نے الٹی میٹم دیا کہ اگر فوری طور پر آزادکشمیر میں نئ دیسی گندم نہ دی گئ تو عوام سڑکوں پر نکل کر راست اقدام پر مجبورہو جائیں گے۔

صحافیوں نے جب فلور ملوں کا دورہ کیا تو فلور مل کو یوکرائن سے منگوائی گئی ناقص اور غیر معیاری گندم کی بوریاں سٹاک میں پڑی تھیں ۔۔

اس غیر ملکی گندم کی پسوائ پر عوام کو سیاہ رنگ کا آٹا دیا جارہا ہے جو کھانے کے قابل نہیں ہے۔

گورنمنٹ فوڈ ایسوسی ایشن آذاد کشمیر کے صدر سردار الطاف خان نے کہا کہ کئ سالوں سے یوکرائن کی سٹاک شدہ گندم آزادکشمیر کی فلور ملوں پر پہنچائی جارہی ہے جسکی وجہ سے آذاد کشمیر کے تمام اضلاع میں میں عوام پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اینٹی کرپشن حکام ان ایکشن، محکمہ مال نیلم ویلی کیخلاف کارروائی شروع ،نگران طلب

Scroll to Top