مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)نگران محکمہ مال نیلم ویلی کے خلاف اینٹی کرپشن میں دی گئی درخواست پر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا، نگران محکمہ مال نیلم اینٹی کرپشن طلب۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے صوبیدار کی بیوہ خرشید بی بی کی جانب سے اس کے بیٹے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے محکمہ مال کے آفیسر نعیم خان کو دیے جانے والے مختار عام کی آڑ میں نمبر خسرات میں ہیر پھیر، توڑ پھوڑ کرنے اور دیگر اراضی ہتھیانے کیلئے جھوٹے بے بنیاد مقدمہ بازی اور زیر بار کرنے کے حربوں پر بیوہ صوبیدار زمان علی میڈیا کے پاس پہنچی تھی۔
جہاں سے آواز بلند ہوئی تو بیوہ اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ ڈی جی اینٹی کرپشن کے پاس جا پہنچی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کی جانب سے محکمہ مال نیلم کے نگران کے خلاف کاروائی کیلئے تحریری احکامات کے بعد اینٹی کرپشن نے کاروائی کا آغاز کردیا۔
ملازم سرکار محکمہ مال نیلم کے نگران کو بھی طلب کر لیا ۔ دوسری جانب بیوہ اپنے بچوں سمیت انصاف کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر کے پاس بھی پہنچ رہی ہے اور اس نے چیف آف ارمی سٹاف کے علاوہ فیلڈ مارشل پاکستان آرمی کو بھی درخواست دے دی جس پر جلد کاروائی کا آغاز ہونا بتایا جاتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ خوراک کی غفلت، یوکرائن سے منگوائی گئی ناقص گندم کی ترسیل ،شہری بیماریوں میں مبتلا