قیوم نیازی

پی ٹی آئی آزادکشمیر نے انوار حکومت کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی کا بائیکاٹ کردیا

مظفرآباد:پی ٹی آئی آزاد کشمیر نےحکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

سابق وزیر اعظم ، صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو اے پی سی میں شامل نہ ہونے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے کہ ہم عوامی مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاہم بعض مطالبات میں کمی پیش کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہٹیاں بالا: پی ٹی آئی رہنما ذیشان حیدر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے، متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے ہتھکنڈوں کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن آزاد خطہ ایسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

حکومت کی طرف سے پیدا کئے گئے حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی کا موقف بالکل واضح ہے کہ ہم عوامی معاملات میں عوام کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت عوام کے حقوق میں غفلت برتے گی، پارلیمانی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گی اور اسمبلی کی عزت کو مجروح کرے گی تو پھر ایسے ہی حالات پیدا ہوں گے۔

Scroll to Top