حویلی(کشمیر ڈیجیٹل) کہوٹہ میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث مین شاہراہ سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹر کو ملانے والی متعدد رابطہ سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری۔
محکمہ شاہرات کا عملہ سڑکوں کی بحالی کے کاموں میں مصروف اور کئی مقامات سے ملبہ ہٹا دیا گیا علی آباد روڈ پر سلائیڈنگ ہٹانے کا عمل جاری۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ اس دوران موسمی حالات کے پیش نظر محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری سطح پر اعلان کیا گیا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ونجی ادارے بند رکھنے کا حکم۔
تعطیلات طلبہ و طالبات اور عملہ کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے
موجودہ صورتحال میں تولی پیر اور لسڈنہ روڈ کو سفر کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے شہری احتیاط برتیں ۔ضلعی انتظامیہ حویلی کا دیگوار میں حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والی سڑک کا دورہ ۔
دیگوار ہتھلانجہ سڑک حالیہ بارشوں سے نالے میں طغیانی سے مکمل طور پر تباہ ہو گی ہے۔ سڑک تباہ ہونے سے ملحقہ دیہاتوں کا زمینی رابطہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہو گیا ،
انتظامیہ حویلی نے دورہ کے دوران سڑک کو مکمل ناکارہ قراد دیتے ہوئے متبادل روٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، عوام علاقہ سے اپیل کی گئی ہے کہ جلد متبادل جگہ فراہم کی جائے تاکہ متبادل سڑک بنائی جا سکے۔
تعطیلات طلبہ و طالبات اور عملہ کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:ہلال احمر بھی میدان میں آگیا، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں،امداد ی کام جاری