پاک فوج میں شمولیت کا سنہری موقع،رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا گیا

میرپور: ڈپٹی کمشنر ضلع میرپور کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلز کے مطابق پاک فوج میں بطورجونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)، سپاہی جنرل ڈیوٹی ٹریڈ،سپاہی ٹیکنیکل ٹریڈ،سپاہی ملٹری پولیس ٹریڈ،سپاہی ڈرائیور،سپاہی کلرک،سپاہی کک کیلئے یکم ستمبر سے 23نومبر 2025تک رجسٹریشن اوربھرتی کی جائے گی۔

جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)کی بالائی عمر کی حد 20سال سے 28سال ہے جبکہ جو امیدوار پہلے سے فوج میں سروس کر رہے ہیں ان کی عمر کی حد 22سے 35سال ہے۔

سپاہی جنرل ڈیوٹی ٹریڈ کیلئے گریجویٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواران کے عمر کی بالائی حد میں ایک سال تک کی رعایت ہے۔

شہداء جنگ کے دوران زخمی ہونیوالوں کے لواحقین کے اور ڈارئیونگ لائسنس رکھنے والے امیدواران کیلئے عمر کی بالائی حد میں 2سال تک کی رعایت ہے نیز ایسے افراد کو بھرتی کیلئے پہلے ترجیح دی جائے گی۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے ڈومیسائل کے حامل امیدواران کے عمر میں 3سال کی رعایت ہے۔جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)کیلئے قد کم از کم 05فٹ 3انچ ((160cmہونا لازمی ہے۔

سپاہی جنرل ڈیوٹی،سپاہی ڈرائیور،سپاہی ٹیکنیکل کے لیے کم از کم قد 05فٹ 06انچ ((167.5cmہونا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقے میں ریلیف آپریشن، فیلڈ ہسپتال قائم

سپاہی ملٹری پولیس کے لیے کم از کم 5فٹ08انچ ((173cmسپاہی کلرک اور سینٹری ورکر کے لیے قد کم از کم 5فٹ 3انچ ((160cmہونا لازمی ہے۔

جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)کیلئے دینی مدارس سے درس نظامی جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق ہونا لازمی ہے۔

کم از کم ایف اے /ایف ایس سی یا مساوی،عربی بول چال میں مہارت قرات اور حفظ اضافی قابلیت تصور کی جائے گی۔

سپاہی جنرل ڈیوٹی،سپاہی ڈائیور،سپاہی ملٹری پولیس کے لیے کم ازکم میٹرک پاس یا اس سے زیادہ ہونا لازمی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع اور شہد اء کے بچوں (ماسوائے ملٹری پولیس)کے لیے کم ازکم مڈل ہونا لازمی ہے۔

سپاہی ٹیکنیکل ٹریڈ کے لیے کم از کم میٹرک سائنس (سی گریڈ)یا اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔سپاہی کلرک کے لیے کم از کم انٹرمیڈیٹ (سی گریڈ)ہو نا لازمی ہے۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے صرف ضم شدہ اضلاع اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے کے لیے کم از کم انٹر میڈیٹ (ڈی گریڈ)ہونا لازمی ہے جبکہ کمپیوٹر ڈپلومہ رکھنے والے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

سپاہی کک کے لیے کم از کم مڈل پاس اور کوکنگ کا تجربہ رکھنے والے امیدواران کوترجیح دی جائے گی۔

سینٹری ورکر کے پرائمری تعلیم رکھنے والے کوترجیح دی جائے گی جبکہ اقلیتوں کے لیے مخصوص کوٹہ مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اور باجوڑ میں پاک فوج کی سیلاب زدگان کے لیے امدادی کارروائی جاری

بھرتی کے لیے آنے والے امیدواران اپنے ساتھ اصل اسناد بمعہ 2عدد تصدیق شدہ تصاویر،4عدد پاسپورٹ سائز تصاویر ،کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ،ڈومیسائل،باشندہ ریاست ہمراہ لائیں۔

جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)کیلئے امیدواران اپنی درخواستیں مجوزہ فارم پر آرمی سلیکشن یا ریکورئمنٹ سنٹر (گلگت، پشاور،ڈی آئی خان،مظفرآباد،راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان،کوئٹہ،حضدار،تربت،پنو عاقل،حیدر آباد اور کراچی سے یکم ستمبر سے 23نومبر 2025کے دوران حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

امیدواران 25اگست سے 16نومبر 2025تک اپنی رجسٹریشن www.joinpakarmy.gov.pkپر کر سکتے ہیں تاہم انٹر نیٹ (آن لائن) رجسٹریشن ضروری نہیں۔

امیدواران یکم ستمبر سے 23نومبر 2025تک قریبی آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ آفس،رجمنٹل آفس پر جا کر اپنی رجسٹریشن کر وا سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے بعد امیدواران کو مختلف امتحانی مراحل سے گزارا جائے گا۔امیدواران کسی بھی معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں 0544-920340

Scroll to Top