اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل): ہونڈا CD70 اور ہونڈا CD70 ڈریم موٹر سائیکلوں کے لیے ایک آسان اقساط پر خریداری کی اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ منصوبہ 3 اور 6 ماہ کی مدت کے لیے 0% منافع کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ 12، 18، 24 اور 36 ماہ کی مدت کے لیے 2.5% منافع لاگو ہوگا۔
ہونڈا CD70 کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہونڈا CD70 ڈریم کی قیمت 170,900 روپے ہے۔
ماہانہ قسط کی رقم منتخب کردہ مدت کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ ہر مدت کے لیے مختلف پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی 3ماہ کے لیے 5%،6ماہ کے لیے8% اور باقی تمام دورانیوں کے لیے 2.5%لاگو ہو گی۔
یاد رہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے۔ یہ اسکیم صرف بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔ بکنگ کے لیے صارفین 021-111-225-111 پر بینک الفلاح سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے سے پہلے دستیابی کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔