پاکستان کےاشعب عرفان نے امریکا میں اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے امریکا میں منعقدہ جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے اس ایونٹ کے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے کھلاڑی نیتھن کیوے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میچ 40 منٹ تک جاری رہا جس میں پاکستانی کھلاڑی نے 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔

اشعب عرفان نے پہلا گیم 8-11 سے ہارا لیکن شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین گیمز 11-2، 11-2 اور 11-6 سے جیت کر فیصلہ کن برتری قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں مون سون کے دوران 657 اموات، این ڈی ایم اے کا مزید بارشوں کا الرٹ جاری

یہ جیت رواں سال اشعب عرفان کا تیسرا پی ایس اے ٹائٹل ہے جو ان کی شاندار فارم کا مظہر ہے۔

Scroll to Top