مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس مظفرآبادکے مطابق پولیس کا مختلف مقامات پر دریاؤں کے کنارے گشت جاری ہے اور کچھ مقامات پر پولیس چیک پوسٹ بھی قائم کردی گئی ہیں۔
پولیس اہلکار دریا میں طغیانی وغیرہ کی مستقل مانیٹرنگ کیساتھ لوگوں کو دریا سے دور رکھنے کیلئے سرگرم عمل ہیں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو-
نوسیری ڈیم کے کناروں پر تھانہ پولیس پنجگراں، جنگلات کی ٹیمیں موجود ہیں اور ڈیم میں بہہ کر آنے والی قیمتی لکڑ کی حفاظت کی جارہی ہے –
محکمہ موسمیات کی جانب مورخہ 17 تا 19 اگست 2025ء کے دوران ملک کے مختلف حصوں بشمول ضلع مظفرآباد اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ، دیگر خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر اختیار کرنے سے پہلے موسمی حالات کی نسبت ضرور آگاہی حاصل کریں۔
ندی نالوں، دریاؤں اور خطرناک مقامات کے قریب نہ جائیں۔بچوں کو محفوظ مقامات پر رکھیں۔۔ہنگامی صورتحال میں مقامی پولیس یا مدد گار سنٹر 15 پر فوری اطلاع دیں-
پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے جسے آپ کی تعاون سے یقینی بنایا جا سکتا ہے-اور آپ کی ذرا سی احتیاط آپ کی اور آپ کے خاندان کی جان بچا سکتی ہے-محتاط رہیں۔۔۔۔محفوظ رہیں۔۔۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا: پی ٹی آئی رہنما ذیشان حیدر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے، متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی