حویلی،یونین کونسل دیگوار شدید بارش سے متاثر، سڑکیں تباہ،خوراک ناپید ،مریض رل گئے

کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل، سید سعد بخاری سے)ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ حکومتی توجہ کا منتظر، دیگوار حویلی کہوٹہ حالیہ بارشوں کے باعث جہاں پورا ملک متاثر ہوا وہیں پر حویلی کہوٹہ یونین کونسل دیگوار کے تقریباً تمام علاقے شدید متاثر ہوگئے۔

دیگوار تا اکھوڑی تین کلو میڑ روڈ مکمل تباہ ہو چکی ہے جسکی تصاویر ملاحظہ کی سکتی ہیں یہ دفاعی روڈ چار پولنگ اسٹیشن ناڑی ہتھلانجہ نابن اکھوڑی پر مشتمل تقریباً دس ہزار ابادی کو مستفید کرتی ہے مزید آگے پانچ کلو میٹر کچی روڈ بھی ہے ۔

ملحقہ گاؤں ناڑی چنداں ہتھلانجہ سیروں ڈنہ پڑھ میدان نابن اکھوڑی سب متاثر ہو چکے ہیں خوراک پہنچانا شدید دشوار ہو چکا ہے بیماری کی صورت میں تین گھنٹے سفر ناممکن ہو جاتا ہے۔

حویلی کی سب سے زیادہ متاثر یہی روڈ ہوئی ۔ ہائی سکول ہتھلانجہ مڈل سکول اکھوڑی کیساتھ 6 پرائمری سکولوں میں اساتذہ کا پہنچنا بہت مشکل ہوگیا جبکہ طلبا کا تعلیمی حرج ہونے کا خدشہ ہے۔

عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ہر سکول کا فاصلہ دیگوار سے اوپر کم ازکم ایک گھنٹہ اور بعض کا پیدل تین گھنٹے بھی بن جاتا ہے ارباب اختیار سے عوام کی دردمندانہ اپیل ہے کہ مندرجہ بالا چند مسائل ودیگر سینکڑوں مسائل جو عوام کو درپیش ہیں انکے تدارک کے لیے روڈ کو بحال کیا جائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹمبر مافیا گٹھ جوڑ، ،آزادکشمیر میں کلاوڈ برسٹ کا باعث بننے لگا،رپورٹ

Scroll to Top