ٹمبر مافیا گٹھ جوڑ، ،آزادکشمیر میں کلاوڈ برسٹ کا باعث بننے لگا،رپورٹ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل + مسعود الرحمن عباسی سے)کلاوڈ برسٹ کیوں نہ ہوں بےگناہ جانیں کیسے ضائع نہ ہوں؟؟

چند افراد کو نوازنے کیلئے سبز درختوں کی بےدریغ کٹائی نے صرف نیلم ویلی میں لوگوں کا قیمتی جانوں سمیت اربوں کا نقصان کر دیا۔

محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا کے گٹھ جوڑ نے مظفرآباد ڈویژن کو بالعموم اور نیلم ویلی کو بالخصوص تبایئ کے دھانے پر پہنچا دیا۔ جس کا واضح ثبوت نوسیری ڈیم ہے ۔

ایک طرف ہر آنے والی حکومت جنگلات کٹائی پر پابندی لگاتی ہے تاہم اس پر عملدرآمد 20 فی صد بھی نہیں ہوتا

اسی طرح موجودہ وزیراعظم نے بھی پابندی کا اطلاق کیا بد قسمتی سے محکمہ اور ٹمبر مافیا نے کی ملی بھگت سے جنگلات کٹتا رہا قدرت نے انکو بےنقاب کرنا تھا تو کلاوڈ برسٹ کی صورت میں اربوں کی لکڑ کو ڈیم میں لا کھڑا کر دیا۔

Scroll to Top