ہونڈا CD70 اور CD70 ڈریم ،آسان قسطوں کی اسکیم متعارف

(کشمیر ڈیجیٹل) اٹلس ہونڈا نے ہونڈا CD70 اور ہونڈا CD70 ڈریم بائیکس کے لیے نئی آسان قسطوں کی اسکیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکیم کو بینک الفلاح کے تعاون سے متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت خریدار تین ماہ سے لے کر تین سال تک بائیک کی قسطوں پر ادائیگی کر سکتے ہیں۔

اس پلان میں تین اور چھ ماہ کی قسطوں پر 0% مارک اپ دستیاب ہے، جبکہ 12، 18، 24 اور 36 ماہ کی طویل مدت کے لیے 2.5% مارک اپ لاگو ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے خریدار بینک الفلاح کی کسی بھی برانچ یا مجاز ہونڈا ڈیلر سے آج ہی اپنی بائیک بک کروا سکتے ہیں۔

پروسیسنگ فیس کی تفصیل بھی مختلف قسطوں کے لیے مختلف ہے: تین ماہ کے پلان پر 5٪، چھ ماہ کے پلان پر 8٪، اور 9 سے 36 ماہ کے پلان پر 2.5٪ فیس لاگو ہوگی۔

ہونڈا CD70 اور CD70 ڈریم کی قسطوں کی تفصیل:

Honda CD70

  • قیمت: 159,900 روپے
  • 3 ماہ: 53,300 روپے
  • 6 ماہ: 26,650 روپے
  • 12 ماہ: 20,465 روپے
  • 18 ماہ: 14,125 روپے
  • 24 ماہ: 12,010 روپے
  • 36 ماہ: 7,595 روپے

Honda CD70 Dream

  • قیمت: 170,900 روپے
  • 3 ماہ: 56,967 روپے
  • 6 ماہ: 28,483 روپے
  • 12 ماہ: 22,322 روپے
  • 18 ماہ: 15,576 روپے
  • 24 ماہ: 12,837 روپے
  • 36 ماہ: 8,118 روپے

یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور اسٹاک کی دستیابی پر منحصر ہے۔ یہ اسکیم صرف بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔

Scroll to Top