مظفرآباد، لینڈ سلائیڈنگ میں دب جانیوالے ایک ہی خاندان کے افراد کی لاشیں نکال لیں

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)تحصیل پٹہکہ سرلی سچہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لیں۔

گزشتہ دن مظفرآباد کی تحصیل پٹہکہ کے علاقے سرلی سچہ میں شدید بارش سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک مکان مکمل طور پر ملبے تلے دب گیا، جس میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

وزیرِ اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی ہدایت پر فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے رضاکاروں کی انتھک کوششوں کے بعد تمام جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متاثرہ خاندان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ موسمی خطرات کے پیش نظر محتاط رہیں اور محفوظ مقامات پر رہائش اختیار کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں بارشوں سے تباہی، اسکولوں میں دو دن کی چھٹی کا اعلان

Scroll to Top