الغردقہ(کشمیر ڈیجیٹل)مصر کے شہر الغردقہ کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب سرجری کے دوران مریض کے معدے سے موبائل فون نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ریڈ سی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مریض شدید پیٹ درد، مسلسل قے اور کمزوری کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا تھا۔
ایکسرے اور اسکین کے ذریعے معلوم ہوا کہ مریض کے معدے میں ایک چھوٹا موبائل فون موجود ہے جسے اس نے غلطی سے نگل لیا تھا۔
اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم الشبراوی نے کہاکہ ماہر سرجنز کی ٹیم نے فوری طور پر آپریشن کر کے موبائل فون کو نکال دیا۔
سرجری کامیابی سے انجام پائی اور مریض کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم اسے مزید نگرانی کے لیے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
حکام نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مریض نے فون کس طرح نگلا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں بھی مصر میں ایک مریض کی غذائی نالی سے موبائل فون نکالنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: بھارتی نوجوان ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد 200 پاؤنڈ کا بل ادا کیے بغیر فرار
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسی خطرناک اشیا نگلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان : تباہ کن سیلاب،بچی سمیت7 افرادلاپتہ،متعدد سیاح پھنس گئے