آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول وفاقی دارلحکومت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات

اسلام آباد:  آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول وفاقی دارلحکومت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات ،آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی۔اسلام آباد میں مقیم ہزاروں پروفیشنلز، افسران ، سول سوسائٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امر کا اظہار کیا کہ وزارت ہیلتھ حکومت پاکستان نے اپنے شعبے میں محنت۔لگن اور انتظامی امور میں مہارت کی بنیاد پر کشمیر کی بیٹی کو پروموٹ کیا۔اس ضمن میں صوبائی اور علاقائی تعلق کو محلوظ خاطر نہیں رکھا گیا بلکہ میرٹ کی بنیاد پر کی ایک پروفیشنل کو ڈی آیچ او تعینات کیا

۔جڑواں شہروں میں موجود وکلاء اساتذہ۔صحافیوں۔ڈاکٹروں اور کاروباری۔سماجی و سیاسی شخصیات نے ڈاکٹر راشدہ بتول کو مبارک باد دی اور شعبہ ہیلتھ کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ نو تعینات ڈی ایچ عوامی خدمت کو یقینی بنائیں گی۔ ازاد کشمیر کے عوام نے بہت ہی خوشی و یک جہتی کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں میرٹ کی بنیاد پہ تعیناتی کے باعث اس امر کو تقویت ملی ہے کہ اس ریجن کے لوگ محنتی اور قابل اعتماد ہیں جنکے باعث ان کی تعیناتی سے مختلف شعبوں سے وابستہ افسران کو ہمت و حوصلہ ملا۔

مظفرآباد کی بہادر لڑکی کنزا احمد نوجوان لڑکیوں کیلئے بہترین مثال بن گئی

Scroll to Top