مظفرآباد: یوم آزادی کے مو قع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے حو الے سے ایس ایس پی مظفرآباد نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی نے کہا کہ تمام آفیسران فیلڈ میں رہ کر امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے علاوہ ون ویلنگ کےخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
ون ویلنگ اور اس مقصد کے لئے موٹرسائیکل تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے علاوہ غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
اس دوران تفریحی مقامات اور مارکیٹس پر بھی نفری کی مامورگی عمل میں لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایس پی سکیورٹی وزیراعظم ہائوس سمیت4پولیس افسران تبدیل
شہر میں آوارہ گرد، اوباش نوجوانوں کی جانب سے منشیات نوشی، جوئے؍سٹے بازی وغیرہ کی محفلیں سجانے، ہلڑ بازی ، ہوائی فائرنگ، آتشبازی وغیرہ کر کے شہریوں کو پریشان کرنے پر قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا جائے۔
ایس ایس پی نے ہدایت کی کہ انٹری پوائنٹس پر جاری چیکنگ و پڑتال کو مزید سخت کرتے ہوئے مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھی جائے۔
ہوٹلز ،سرائے اور ریسٹ ہاؤسز میں ٹھہرنے والے مسافروں کا ریکارڈ چیک کیا جائے اور ہوٹلز ،ریسٹ ہاؤسز وغیرہ کے مالکان کو مسافروں کا ریکارڈ ہوٹل آئی ایپ پر اندراج کرنے کا پابند کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد : چوکی پولیس کی بڑی کارروائی ، گاڑی سے مضر صحت پاپڑ برآمد
پولیس کی طرف سے اس موقع پر والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔