گلگت (کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا، گلمت اور گوجال کے مقام پر سیلابی ریلوں نے تباہی پھر دی جب کہ 50 سے زائد مزدور ریلے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔
حکومت گلگت کے ترجمان نے کہا کہ پہاڑی پھتر شاہراہ ریشم پر تواتر سے گرتے رہے،حکومت نے ہنزہ انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب بلتستان کے علاقہ شگر میں بھی آیا، شگر میں زرعی اراضی اور درخت ریلوں میں بہہ گئے، ہنزہ کے مقام پر شاہراہ ریشم بلاک ہوگئی جس کے نتیجے میں مسافر پھنسے گئے۔
فیض اللہ فراق نے کہا کہ سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا، گلگت بلتستان بدترین سیلابی تباہیوں کی زد میں ہے، سیلابی ریلوں سے واٹر چینلز ، کھڑی فیصلوں اور مکانات کا نقصان ہوا ہے۔
آزادکشمیر بھر میں مون سون بارشیں، حویلی ،مظفرآباد میں موسم خوشگوار ،الرٹ جاری