پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک تاریخی اقدام کے تحت پولیس افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر آپریشنز مقرر کیا ہے۔
حنا منورکی تقرری دو سال کے لیے کی گئی ہےاور وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی اور 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا کلب ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبالر کی تاریخ ساز انٹری
حنا منور کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے اور انہوں نے سول سروسز کا امتحان مکمل کرنے کے بعد سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پی سی بی میں شمولیت کے بعدانہیں ایشیا کپ کے لیے جانے والی پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ کا منیجر بھی نامزد کیا گیا تھا۔