ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ مزید 3 ماہ کے لیے بڑھا دیا

(کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری ٹیرف معاہدے کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا جب معاہدے کی موجودہ مدت آج ختم ہونے والی تھی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے معاہدے کو مزید 90 دن کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں ٹرمپ انتظامیہ نے چینی درآمدات پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لگا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے، مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل کل سے متوقع

بعد ازاں، مئی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکہ نے ٹیرف میں 30 فیصد جبکہ چین نے 10 فیصد کمی کی تھی۔ نئے صدارتی حکم کے مطابق، موجودہ ٹیرف شرح آئندہ تین ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔

Scroll to Top