مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )استحکام پاکستان فاؤنڈیشن (پاکستان) نے وطن عزیز کی بے لوث خدمت، اعلیٰ کارکردگی، اور مثالی پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے والی ممتاز شخصیات کے اعزاز میں ہر سال ایک باوقار تقریب کا انعقاد کرتی ہے،
جس میں ملک کی قابلِ فخر ہستیوں کو قومی ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں فاؤنڈیشن کی ایوارڈ کمیٹی نے ایک بار پھر ملک کے باصلاحیت اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار گوہر نایاب افراد کو قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا۔
اس سال منتخب ہونے والی معزز شخصیات میںفخر نیلم ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر عبدالمتین خان کو محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر میں اعلٰی کارکردگی دکھانے پر قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
ڈاکٹر عبدالمتین خان کو ان کی بے مثال خدمات، قائدانہ کردار اور انسانیت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔
یہ اعزاز ایک پروقار تقریب کے دوران مورخہ 23 اگست 2025 بروز ہفتہ، صبح 11:00بجے، ای لائبریری آڈیٹوریم، سپورٹس کمپلیکس، قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں دیا جائے گا۔
اس موقع پر ملک کی معروف سیاسی، سماجی، اور علمی شخصیات بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوں گی۔آپ کا نام کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہےکہ ملک میں آج بھی ایسی شخصیات موجود ہیں جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر معاشرے کی بھلائی کیلئے کام کر رہی ہیں۔
یہ ایوارڈ نہ صرف اُن کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ بھی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:’ عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی مبینہ نیلامی، اشتہار جاری