سابق ٹیسٹ کپتان و وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹیم کے نمایاں بیٹر ہیں اور انہیں کسی کا متبادل بنانا حیرت انگیز بات ہے ۔
معین خان نے اپنی اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کے میں کہا کہ انگلینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹر حیدر علی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں لیکن انہوں نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ۔
انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی اور پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کی بہتر کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انٹرنیشنل میچز میں ہر قسم کے حالات کا سامنا ہوتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:PCB کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے استعفیٰ کیوں دیا؟وجہ سامنے آگئی
ان کا کہانا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔معین خان نے اپنے بیٹے کرکٹر اعظم خان کی وائرل تصویر کو حقیقت سے بعید قرار دیا ۔
آخر میں انہوں نے سندھ حکومت کے جشن آزادی اور معرکہ حق کے 14 روزہ جشن منانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ۔