حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل ، سعد بخاری) شہید پولیس انسپکٹر سید علی احمد بخاری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد خواجہ طارق سعید راجہ مسعود ممتاز راٹھور چوہدری عامر نظیر ازاد کشمیر کے سینیئر صحافی سابق ڈپٹی مئیر باغ سید افراز گردیزی کے علاوہ بڑی تعداد سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ شہید علی احمد بخاری اور اس کے ساتھی نہ صرف ضلع حویلی کا اثاثہ تھے بلکہ وہ ریاست ازاد کشمیر کے درخشندہ ستارہ تھے ان کی وفات پوری ریاست کے لیے ایک بڑا نقصان ہے شہید کم عمری میں اعلی اوصاف کے مالک دیانت دار اور فرش شناس افیسر تھے علی احمدبخاری کے ساتھ دیگر پولیس کے کے جتنے لوگ شہید ہوئے وہ پوری ریاست کیلئے اور ڈیپارٹمنٹ کیلئے ایک بڑا نقصان ہے
پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ان افسران کی کمی پوری ریاست میں محسوس کی جاتی رہے گی ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ اعلیٰ ترین صلاحیتوں سے بھرپور افسران سے محروم ہو گیا ۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہسید علی احمد بخاری شہید کے دوستوں کا کہنا تھا کہ علی احمد بخاری بہت کم عمری میں ایک وسیع حلقہ احباب رکھتے تھے ان کے اندر خدمت خلق کا جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا تھا ۔۔
انسپکٹرسید علی احمد بخاری نے اس کم عمری میں اور تھوڑی سروس میں جہاں جہاں بھی ڈیوٹی سر انجام دی وہاں دیانت داری روا داری اور خدمت خلق کا جذبہ لے کر عوام کی خدمت کی اور لوگ آج بھی علی احمد بخاری کو رو رو کے یاد کرتے ہیں۔۔
سید علی احمد بخاری نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں رہ کر جذبہ حب الوطنی اور جذبہ خدمت خلق کی جو مثال قائم کی پولیس ڈیپارٹمنٹ کیلئے قابل فخر قابل عزت ہے۔ علی احمد بخاری کی تھوڑی زندگی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اندر بہترین دیانت دار ایماندار اور ایک نیک خدمت گار پولیس افیسر کے نام سے ہمیشہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی
سید علی احمد بخاری نے عوام کے اندر ایسے نقوش چھوڑے ہیں جو نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔۔ تعزیتی ریفرنس کے اخر پر شہید ہونے والے تمام پولیس افسران کیلئے مغفرت کی گئی ۔۔
انسپکٹرسید علی احمد بخاری شہید کے والد محترم ریٹائرڈ پرنسپل سید غلام احمد احمد بخاری نے اپنے خطاب میں ملک اور قوم کی خدمت جذبہ حب الوطنی دیانت داری کا ایمانداری درس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے بیٹے کو اللہ اور اس کے رسول کے دین پر چلنے تعلیم دی تھی جس پر اللہ پاک نے اسے کامیاب کیا ہمیں فخر ہے کہ لوگ ہمارے بیٹے کو اچھے لفظوں میں یاد کرتے ہیں یہ ہمارے لئے قابل عزت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کولگام ، جنگل میں ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کا استعمال، عسکریت پسندوں کی بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپیں، دو بھارتی فوجی ہلاک