محکمہ موسمیات

آزاد کشمیر میں آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں آج بادل برسنے کا ہے ۔ کشمیر، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں آج درجہ حرارت 23فیصد رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد رہے گا اور 5کلو میٹر کے حساب سے ہوائیں چلیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:بھمبر،مون سون بارشوں سے گرلز پرائمری سکول سنداڑ کی عمارت شدید متاثر

کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ان کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے جبکہ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے ۔

Scroll to Top