بھمبر،مون سون بارشوں سے گرلز پرائمری سکول سنداڑ کی عمارت شدید متاثر

بھمبر:مون سون بارشوں کے باعث تباہ کاریاں جاری ہیں، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سنداڑ کی خستہ حال عمارت مزید خطرناک شکل اختیار کر گئی۔

حالیہ شدید بارش کے دوران سکول کی عمارت کا ایک پلرزمین بوس ہو گیا، جس سے عمارت کے دیگر حصوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اس سکول کی خستہ بلڈنگ میں کسی بھی وقت بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

والدین اور مقامی شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سکول عمارت کا معائنہ کر کے اسے محفوظ بنایا جائے۔

Scroll to Top