سونا قیمت

آزادکشمیر، پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ،فی تولہ3لاکھ59ہزار سے تجاوز

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر سمیت مختلف شہروں میں سونے کی گرتی ہوئی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 366 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 114 روپے مہنگا ہوا جس سے 10 گرام سونا 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے کا ہو گیا۔

سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 39 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 10 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 437 روپے ہو گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتازراٹھور کی کاوشیں رنگ لے آئیں، یونیورسٹی آف حویلی ایکٹ منظور

Scroll to Top