فیصل ممتازراٹھور کی کاوشیں رنگ لے آئیں، یونیورسٹی آف حویلی ایکٹ منظور

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ: سید سعید بخاری) یونیورسٹی آف حویلی کا قیام آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے باضابطہ طور پر یونیورسٹی آف حویلی کے قیام کا ایکٹ پاس کر لیا ۔

یہ فیصلہ حویلی کے عوام کے دیرینہ خواب کی تعبیر اور تعلیمی میدان میں اہم پیش رفت ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر، سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال اور تمام ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

جنہوں نے اس مطالبے کی تکمیل میں تعاون کیا۔مزید برآں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈاکٹر مختار، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ ڈاکٹر خواجہ فاروق، اور دیگر شخصیات کو بھی ان کی محنت اور اخلاقی سپورٹ پر سراہا گیا۔

اس اقدام سے علاقے کے بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں گے، جس سے مستقبل میں پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

دوسری جانب وزیرحکومت فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے قیام کے سلسلہ میں قانون ساز اسمبلی سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی ایکٹ 2025 کی منظوری پر حلقہ انتخاب کے علاوہ آزاد کشمیر بھر کی سیاسی قیادت، صحافتی حلقوں، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور بلا تفریق سیاسی پارٹی سیاسی ورکرز نے حوصلہ افزائی کی ہے اور کلمات خیر کہے،

سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اس پر میں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں یہ سب اللہ پاک کے فضل و کرم سے ممکن ہوا ہے جس کا سہرا وزیراعظم چوہدری انوار الحق ، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی لیڈرشپ اور میرے حلقہ انتخاب کے ہر مرد و زن اور پیر و جوان کو جاتا ہے۔ سب کا اہلیان حویلی کی طرف سے ایک بار پھر شکریہ

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کو “عذاب” کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے، راجہ محمد فاروق حیدر خان

Scroll to Top