اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوان پروفیشنلز کیلئے یوکے شیوننگ اسکالر شپس کی درخواستیں 5اگست سے کھل گئی ہیں۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق اسکالرشپ کم ازکم 2 سال کا تجربہ رکھنے والے مڈکریئر پروفیشنلز کیلئے ہے۔
اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور روزمرہ اخراجات کا الاؤنس شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے جاپانی جامعات میں اسکالرشپ کا نادر موقع، 26 لاکھ ڈالر مختص
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہےکہ شیوننگ پاکستان کے شاندار مستقبل کے لیڈرز کے لیے لانچ پیڈ ہے۔ درخواستیں 5 اگست سے 7 اکتوبر 2025 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ شیوننگ اسکالرشپ برطانیہ کی حکومت کا ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جو دنیا بھر کے باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے نوجوان پروفیشنلز کو برطانیہ میں مکمل فنڈڈ ماسٹرز ڈگری حاصل کرنےکا موقع فراہم کرتا ہے۔
یہ اسکالرشپ برطانوی دفتر خارجہ، دولت مشترکہ اور اس کے دیگر شراکت دار اداروں کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرتی ہے۔